تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی حکومتی کوشش ناکام، صرف 220 نئے دکاندار رجسٹر

0
9

وفاقی حکومت کی جانب سے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی آسان رجسٹریشن اسکیم خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسکیم کے تحت اب تک صرف 1750 دکانداروں نے فائدہ اٹھایا، جن میں سے محض 220 نئے دکاندار ٹیکس نیٹ کا حصہ بن سکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اس اسکیم کے ذریعے 50 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم تاجروں کی رجسٹریشن کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ایف بی آر ملک بھر میں ریٹیل شعبے سے تعلق رکھنے والے 36 لاکھ ممکنہ نان فائلرز کی نشاندہی کر چکا ہے، جنہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کی روک تھام اور دکانداروں کی رجسٹریشن یقینی بنانے کے لیے مارکیٹوں کی جیو ٹیگنگ کا منصوبہ بھی تیار کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے کاروباری مراکز اور دکانوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے اب ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔

Leave a reply