قومی ٹیم کیلئے بڑی اننگز کھیلنا اور مستقل کار کردگی دکھانا چاہتا ہوں،سعد بیگ

وکٹ کیپربیٹرسعد بیگ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کیلئے بڑی اننگز کھیلنا اور مستقل کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔
وکٹ کیپربیٹرسعدبیگ نےپی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگوکرتےہوئےکہاکہ میری کوشش تھی کہ ہر صورتحال میں اپنی صلاحیتوں پربھروسہ کروں،ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں،انڈ13 سے انڈر 19 اور پھر قومی ٹیم تک پہنچنا خوش آئند ہے۔
سعد بیگ نے کہا کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کرنا یادگار تجربہ رہا،یہ صرف آغاز ہے، اپنے کھیل میں مزید بہتری لانا چاہتا ہوں،خامیوں پر قابو پاکر پاکستان کیلئے تسلسل سے رنز بنانا چاہتا ہوں۔















