بارش کا کتنے فیصد امکان ،آج موسم کیسا رہے گا؟موسمیاتی پیشگوئی

بارش کا کتنے فیصد امکان ،پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،تاہم کل28 فروری کے روز صرف 10 فیصد بارش کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت سردی برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقہ جات خصوصاً گلگت بلتستان میں شام اور رات کے دوران جزوی بادل چھانے اور ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔















