اداکارہ رشمیکا مندانا اور اداکار وجے دیوراکونڈا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

بھارتی اداکا وجے دیوراکونڈا اورمعروف تیلگو فلم اسٹارز رشمیکا مندانا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
بھارتی میڈیارپورٹ کےمطابق اداکارہ رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے جمعرات کو اُدےپورکے عالیشان ہوٹل آئی ٹی سی میمنٹوزمیں صبح کے وقت روایتی تیلگو رسومات کے مطابق شادی کی۔
جوڑے کی شام کے وقت کوڈاوا روایات کے تحت شادی کی دوسری تقریب بھی منعقد کی گئی۔
جوڑے نے اپنےاپنےخاندانوں کی روایات کےمطابق شادی 2 مختلف رسومات کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وجے دیوراکونڈا نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے اپنی بہترین دوست کو بیوی بنا لیا۔
جس پران کےمداحوں اورشوبزانڈسٹری کےدوستوں کی جانب سے مبارکباداورنیک خواہشات کےپیغامات کاسلسلہ جاری ہے۔
خیال رہےکہ وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانانے گزشتہ سال اکتوبرکےمہینےمیں منگنی کی تھی ۔















