آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ موسمیاتی پیشگوئی

0
6

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کر دی۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں خنکی برقرار رہے گی۔
محکمہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ملکہ ٔ کوہسار مری، گلیات سمیت گلگت بلتستان اور ان کے ملحقہ علاقوں میں بھی ٹھنڈ اور خشکی برقرار رہنے کی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم صاف اور دھوپ والا رہے گاجبکہ درجہ حرارت میں اضافےکاامکان ہےجس کی وجہ سے گرمی بڑھنےکی توقع ہے،اُدھرشہرقائد کراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جہاں درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے، دوسری جانب ایبٹ آباد اور پشاور جیسے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Leave a reply