سپر ایٹ مرحلہ: انگلینڈ کےہاتھوں نیوزی لینڈکوشکست،پاکستان کی سیمی فائنل میں جانےکی امیدیں جاگ گئیں

0
6

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلےمیں انگلینڈنےنیوزی لینڈکو 4وکٹوں سےشکست دے دی،جس کےبعدپاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں جاگ گئیں۔
سری لنکاکےشہرکولمبوکے پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈاورنیوزی لینڈکےدرمیان کھیلےگئے میچ میں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈکی ٹیم نے پہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کےنقصان پر 159رنز بنائے۔ جواب میں انگلش ٹیم نے 160رنز کا ہدف 3 گیندیں قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 39رنزبناکرنمایاں رہے اوپنرز ٹم سائفرٹ نے35رنزکی اننگزکھیلی ، فن ایلن نے 29رنزبنائے۔ راچن رویندرا 11 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے، مارک چیپمین 15 رنز بنا سکے، ڈیرل مچل 3 رن کےمہمان ثابت ہوئےاور کپتان مچل سینٹنر 9 رنز بناسکے۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید، ول جیکس اور ریحان احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلش ٹیم کی جانب سے ٹام بینٹن33اور ول جیکس 32رنز بنا کر نمایاں رہے ، ہیری بروک نے 26اور جیکب بیتھل نے 21رنز بنائے۔

Leave a reply