ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر8مرحلہ:پاکستان اورسری لنکاآج اہم میچ میں مدمقابل ہونگے

0
6

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپرایٹ مرحلےمیں پاکستان اورمیزبان سری لنکاکی ٹیمیں آج اہم میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے50ویں میچ میں آج پاکستان اورمیزبان سری لنکا کےدرمیان جوڑپڑے گا،میچ پالی کیلےمیں کھیلاجائےگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے6بجےشروع ہوگا،انگلینڈکےہاتھوں نیوزی لینڈکوشکست ہونےکےبعدپاکستان اورسری لنکا کا میچ گرین شرٹ کےلئےانتہائی اہم ہوگیاہے۔
پوائنٹ سکور:
انگلینڈچھ پوائنٹ کےساتھ سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرچکاہےجبکہ نیوزی تین پوائنٹ کےساتھ دوسرےنمبرپرموجودہےاگرپاکستان سری لنکاکواچھےمارجن سےشکست دینےمیں کامیاب ہوجاتاہے توپاکستان کی کیوی ٹیم سےرن ریٹ بہترہونےکی بنیادپرشاہینوں کی سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہے۔

Leave a reply