حکومت اوراپوزیشن اتحادمیں پہلارابطہ:محمودخان کی راناثنااللہ سےملاقات

0
8

حکومت اوراپوزیشن اتحادمیں رابطہ بحال ہوگیا،اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور رانا ثنا اللہ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
ذرائع کےمطابق حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کی مشاورت کے بعد پہلا اہم رابطہ اور ملاقات سامنے آئی ہے۔ محمود خان اور رانا ثنا اللہ کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ذرائع کے مطابق اس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وزیر کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم پاکستان اور اپوزیشن لیڈر کی ممکنہ ملاقات کے ایجنڈے پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
ملاقات میں عمران خان  کی صحت اور حکومتی مذاکراتی عمل سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق چیف وہپ طارق فضل چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a reply