کاروباری ہفتےکےآخری روزسونےکی قیمت میں بڑااضافہ

مقامی وعالمی سطح پرکاروباری ہفتےکےآخری روزسونےکی قیمت میں بڑااضافہ ریکارڈکیاگیا۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرکی مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں 10ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہونےسےفی تولہ سونےکی قیمت5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے پرپہنچ گئی،جبکہ دس گرام سونےکی قیمت 8574 روپے کےاضافے سے 4 لاکھ 72 ہزار18روپے ہوگئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 388 روپے کااضافہ ہونےسے فی تولہ چاندی کی قیمت 9,862 روپے ہوگئی ،دس گرام چاندی333روپےکے اضافے سے 8,455روپے پر پہنچ گئی۔















