سنیپی ایوارڈز: صارفین اور تخلیق کاروں کیلئےبڑے اعزاز کا اعلان

0
7

سنیپی ایوارڈز،سنیپ چیٹ صارفین کیلئے خوشخبری،سنیپ چیٹ نے تخلیق کاروں کیلئے بڑے اعزاز کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تخلیقی صلاحیتوں کو سراہنے اور مواد تخلیق کرنیوالے فنکاروں کو نمایاں کرنے کیلئے خصوصی ایوارڈز کی تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں اور اب سنیپ چیٹ بھی اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔
سنیپ چیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پہلی سنیپی ایوارڈز تقریب 31 مارچ 2026 کو اپنے ہی ہیڈکوارٹر میں منعقد کرے گا۔ اس تقریب کا مقصد پلیٹ فارم پر بہترین مواد تخلیق کرنیوالے تخلیق کاروں کی محنت، تخلیقی اثرات اور خدمات کو تسلیم کرنا ہے۔ تقریب کی میزبانی مشہور مزاح نگار اور آن لائن تخلیق کار میٹ فرینڈ کریں گے۔
تقریب میں مختلف زمروں میں اعزازات دیے جائیں گے، جن میں سب سے بہترین پرفارمر، بہترین کہانی کار، سال کا ابھرتا ہوا تخلیق کار اور دیگر شعبوں میں شاندار کارکردگی کو تسلیم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تعاون، ثقافتی اثر اور مخصوص موضوعات میں بہترین تخلیق کو بھی اعزازات سے نوازا جائے گا۔
سنیپ چیٹ کا یہ اقدام تخلیق کاروں کیلئے حوصلہ افزا ثابت ہوگا اور انہیں پلیٹ فارم پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا موقع فراہم کرے گا۔

Leave a reply