رمضان کا دوسرا عشرہ کیسا گزرے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
5

رمضان کا دوسرا عشرہ کیسا گزرے گا؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ر مضان المبارک کادوسرا عشرہ بھی اچھا گزرے گا اور ملک کے بیشتر شہروں میں اس دوران موسم خوشگوار رہے گا۔
میٹ حکام کے مطابق اگر مجموعی طور پر رمضان کے مہینے میں موسم کی بات کی جائے، تو پورا مہینہ بادلوں اور دھوپ کی آنکھ مچولی جاری رہے گی، یعنی دھوپ چھاؤں کا کھیل جاری رہے گا، تاہم دن کے اوقات میں سورج کی کرنیں تیز ہونے کے باعث سورج اپنے تیور بدلے گا اور درجہ حرارت بڑھتا ہوا محسوس ہو گا۔
محکمہ موسمیات نے دوسرے اور تیسرے عشرے کے دوران بالائی علاقوں، وسطی پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں کہیں کہیں بادل برسنے کی نوید بھی سنائی ہے۔ کچھ مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے روزہ داروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوپہر کے وقت بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور سحر و افطار میں پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

Leave a reply