پنجاب : موٹرسائیکلوں سمیت تمام گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ

0
7

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعدپنجاب میں بھی موٹرسائیکلوں سمیت تمام گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس کے دوران موجودہ حالات کے پیش نظر پنجاب کی مستقل سکیورٹی کیلئے بائیک سمیت تمام وہیکلز پر ای ٹیگ لگانےکا فیصلہ کیا گیا ،جس کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی ہے۔
دوران اجلاس پنجاب سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ بنانے کی بھی منظوری دی گئی، سائبر کرائم کا شکار خواتین اور بچیوں کیلئے خصوصی سیل قائم ہوگا۔
اجلاس میں غیر روایتی صوبائی داخلی پوائنٹ سے آمدورفت پر پابندی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی، جبکہ صوبائی داخلی راستوں پر سرچ لائٹ لگانے اور ڈرون سرویلنس کی بھی منظوری دی گئی ہے، چیک پوسٹوں پر روف ٹاپ سکیورٹی مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply