آپریشن غضب للحق جاری:افغان طالبان کی جارحیت پرپاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی،180چوکیاں تباہ

آپریشن غضب للحق جاری ہے،افغان طالبان کی جارحیت پرپاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی میں اب تک 180 سے زائد چوکیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے، جبکہ30 سے زائد اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق افغان طالبان کی جارحیت کےجواب میں پاک افواج کےموثراورتباہ کن جوابی حملےجاری ہیں،پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کیخلاف موثرجوابی کارروائی جاری ہے، بھرپور فضائی کارروائی میں جلال آبادمیں ایمونیشن ڈیپواور ڈرونز سٹوریج کوتباہ کیاگیاہے۔
سیکیورٹی ذرائع کاکہناہےکہ جوابی حملوں میں افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کو بھاری نقصان کاسامناہے، سیکیورٹی فورسزافغان طالبان رجیم کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینےکیلئےپرعزم ہے۔
سینئر سیکیورٹی عہدیدار کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ پاکستان دہشتگردوں کےٹھکانوں اورسہولت کاروں کونشانہ بنارہاہے،اب تک 180سے زائدچوکیوں کوتباہ کیاجاچکاہے، 30 سے زائد اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کیا گیا ہے، یہ وہی مقامات ہیں جن کا دہشت گرد لانچ پیڈ کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ افغان طالبان حکومت کوپاکستان کوقابل تصدیق یقین دہانی دیناہوگی، پاکستان آپریشن غضب للحق کے خاتمے کے معاملے میں کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرے گا، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور معاونین کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے لیے استعمال مخصوص انفرااسٹرکچر اور تنصیبات کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، اندرونی سیکیورٹی میں پاک فوج کی شمولیت گورننس کے خلا کے باعث ہے۔















