اسرائیل نے آیت اللہ خامنہ ای کی ریکی کیسے کی؟برطانوی اخبارنےلمحہ بحہ لمحہ کہانی بتادی

اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کی ریکی کیسے کی؟برطانوی اخبارفنانشل ٹائمزنےلمحہ بحہ لمحہ کہانی بتادی۔
برطانوی اخبارفنانشل ٹائمزکی رپورٹ کےمطابق اسرائیل نےکئی سال پہلےسےتہران کےٹریفک کیمروں کوہیک کررکھاتھا،اسرائیل کامیابی سےاعلیٰ ایرانی عہدیداروں کی جاسوسی اورنگرانی کررہاتھا،اعلیٰ ایرانی عہدیداروں کے تربیت یافتہ ،وفادارمحافظ،ڈرائیوراسرائیل کی نظرو ں میں تھے،تربیت یافتہ، وفادارمحافظوں کواسرائیل تہران کی پاستوراسٹریٹ پرآتےدیکھ رہاہوتاتھا، اسرائیل نےہفتہ کوایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کوتہران کی پاستواسٹریٹ کےقریب نشانہ بنایا۔
برطانوی اخبارکی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاکہ تہران کےتقریباً تمام ٹریفک کیمرےبرسوں سےہیک کیےجاچکےتھے،تہران کےٹریفک کیمروں کی موبائل فونزسےجاسوسی جاری تھی،تہران کےٹریفک کیمروں کی تصاویرکوخفیہ کوڈمیں بدل کرتل ابیب میں سرورزکومنتقل کیاجاتاتھا،اسرائیل کویہ تک معلوم تھایہ افراداپنی ذاتی گاڑیاں کہاں کھڑی کرتےہیں،پاستواسٹریٹ کےقریب سخت سیکیورٹی والےکمپاؤنڈ کے اندرونی مناظربھی دیکھےجاتےتھے۔
برطانوی اخبارفنانشل ٹائمزکےمطابق اسرائیل نےپیچیدالگورتھمزسےایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کی مزیدتفصیلات شامل کیں،اسرائیل کوسیکیورٹی اہلکاروں کےپتے،ڈیوٹی اوراوقات ،کام پرجانےکےراستوں کاعلم تھا،اسرائیل کویہ معلومات بھی تھیں،محافظ عموماً کس شخصیت کی حفاظت پرمامور ہوتے تھے، اسرائیل نےبراہ راست نگرانی سےایرانی عہدیداروں ،محافظوں کاپیٹرن آف لائف ترتیب دیا،اسرائیل کئی برسوں سےتہران میں معمولات زندگی کاڈیٹا،خفیہ معلومات حاصل کررہاتھا،ڈیٹاانٹیلی جنس معلومات اسرائیلی سگنلزیونٹ اورموسادایجنٹس کی دی گئی،ہزاروں بریفنگ پرمبنی تھی،اسرائیل نےطویل المدت انٹیلی جنس مہم کےذریعےہدف کی صلاحیت حاصل کی۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ اسرائیل نےایک ریاضیاتی طریقہ استعمال کیاجسےسوشل نیٹ ورک اینالیس کہاجاتاہے ،سوشل نیٹ ورک اینالیس سےاسرائیل نے اربوں کی تعدادمیں حاصل معلومات کانتیجہ اخذکیا،اسرائیل پاستواسٹریٹ کے قریب ایک درجن موبائل فون ٹاورزمیں خلل پیداکرنےمیں کامیاب ہوچکاتھا،سوشل نیٹ ورک اینالیس کی حتمی معلومات سےاسرائیل نےآیت اللہ خامنہ ای کونشانہ بنایا،اسرائیل گزشتہ سال حملوں سےایران کادفاعی نظام مفلوج کرچکاتھا۔
برطانوی اخبار کےمطابق اسرائیل اورسی آئی اےواقف تھےہفتہ کی صبح خامنہ ای پاستواسٹریٹ کےقریب کمپاؤنڈمیں ہونگے،خامنہ ای شہادت کی تمنارکھتے تھے اگروہ بنکرمیں ہوتےتواسرائیل کانشانہ نہ بنتے،اسرائیل کوسگنلزانٹیلی جنس سےحتمی معلومات حاصل ہوچکی تھیں،امریکاکوانسانی ایجنٹ کےذریعےخامنہ ای کی نقل وحرکت اورآمدکاعلم تھا،امریکی صدرنےانسانی ایجنٹ کی انٹیلی جنس پرہی ایران پرایپک فیوری حملوں کاحکم دیا،امریکی فوج نےاسرائیلی جنگی طیاروں کیلئےخامنہ ای کےکمپاؤنڈپرحملےکی راہ ہموارکی۔
برطانوی اخبارفنانشل ٹائمزکی رپورٹ میں کہاگیاکہ امریکی فوج نےسائبرحملوں سےایران کی سرویلنس اورکمیونیکیشن صلاحیت کمزوراورخراب کردی،امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین نے کارروائیوں کی تصدیق بھی کی ،پاستواسٹریٹ کےقریب امریکااوراسرائیل کاحملہ ایران کےلئے سرپرائز تھا۔اسرائیل طیاروں نےخامنہ ای کےکمپاؤنڈپر30بم گرائےاورمقصدحاصل کرلیا،اسرائیل 25سال پہلےایران کوٹارگٹ کرچکاتھا،برسوں اینٹلی جنس معلومات حاصل کرتارہا۔















