ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہوگیا تھا،مذاکرات کے دوران امریکانےحملہ کردیا،اسحاق ڈار

0
6

نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہوگیا تھا،مذاکرات کے دوران امریکااوراسرائیل نےحملہ کردیا۔
سینیٹ میں اظہارخیال کرتےہوئے نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہناتھاکہ عمان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا عمل کامیابی سے چل رہا تھا، بڑے پُرامید تھے کہ ایران کے مذاکرات مثبت جا رہے ہیں، اسی دوران ایران پر گزشتہ سال جون کی طرح کا حملہ ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا ہم امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ثالثی کےلیے تیار تھے ، دنیا میں صرف پاکستان نے ہی ایران پرحملےکی کھلے انداز میں مذمت کی، ہمارے مؤقف کی ہی وجہ سے ہی ایرانی پارلیمنٹ کے اندر تشکر پاکستان کے نعرے لگے، سلامتی کونسل میں پاکستان نے واضح الفاظ میں ایران پر حملے کی مذمت کی، معاملے کی سفارتی سطح پر حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ پاکستان کی کوششوں کے بارے میں ایرانی قیادت بخوبی آگاہ ہے، جب پاکستان کے پاس سلامتی کونسل کی صدارت تھی اس وقت بھی ہم نے امریکا اور ایران کے مسئلے پر کئی مباحثے کرائے۔
نائب وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ میری امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بھی ملاقات ہوئی، ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہو گیا تھا، پاکستان نے جوہری توانائی کے پُرامن استعمال سے متعلق ایران کے حق کی حمایت کی، امریکا ایران کے تمام ایٹمی پروگرام کو مکمل ختم کرنا چاہتا تھا جبکہ ہم نے ایران کو پُرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کی بات منوائی۔

Leave a reply