موسم میں بڑی تبدیلی،گرمی کا آغاز: محکمہ موسمیا ت کی وارننگ جاری

موسم میں بڑی تبدیلی،گرمی کا آغازہو گیا؟محکمہ موسمیا ت نے سب کوخبردار کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج کی تیز کرنوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ لاہور کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے کشمیر تک رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم آئندہ ہفتے سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 237 ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر، جبکہ کراچی 7 ویں نمبر پر آ گیا ،جس پر محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔















