لیجنڈ اداکارقوی خان کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار محمد قوی خان کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے ہیں۔
پاکستان ٹیلی وژن نے اداکاری کے شعبہ میں بڑے بڑے نام پیدا کیے،جن میں ایک نام اداکار محمد قوی خان کا بھی ہے۔
قوی خان نےاپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان پشاور سے بطور چائلڈ سٹار کیا۔ 1964 میں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) کے لیے کام شروع کیا اور پی ٹی وی کے اولین ستاروں میں شمار ہوئے۔
ان کے مشہور ترین ڈراموں میں ’’اندھیرا اجالا‘لاکھوں میں ایک،فشار،دن اور ‘دھیرے-شہوار‘‘ شامل ہیں۔
قوی خان نے 200 سے زائد فلموں اور تقریباً 1,000 ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی کمی آج بھی پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں شدت سے محسوس کی جاتی ہے۔
حکومتِ پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز سے نوازا۔
قوی خان 5 مارچ 2023 کو کینیڈا میں 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔















