حکومت کاہفتہ وارپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاجائزہ لینےپرغور

مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سےحکومت نے15دنوں کےبجائےہفتہ وار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاجائزہ لینےپرغورشروع کردیاہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے مختلف تجاویز پر ورکنگ تیار کر کے وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے۔ بریفنگ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر 15 دن کے بجائے ہفتہ وار بنیادوں پر ریوائز کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔اس تجویز کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو عالمی منڈی کی صورتحال کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ انہیں انٹرنیشنل مارکیٹ کے ساتھ ہم آہنگ رکھا جا سکے۔
ذرائع کابتاناہےکہ وزیراعظم شہبازشریف معاشی ٹیم کےساتھ مشاورت کے بعد قیمتوں کو ریوائز کرنے کا فیصلہ کریں گے، صورتحال سنگین رہنے کی صورت میں وفاقی حکومت کی جانب سے جلد فیصلہ متوقع ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کےخلاف بھی مارنیٹرنگ سخت کر دی ہے۔















