سائبر وار فیئر: کیامستقبل کی جنگیں واقعی سکرینوں پر لڑی جائیں گی؟

0
5
سائبر وار فیئر،کیامستقبل کی جنگیں واقعی سکرینوں پر لڑی جائیں گی؟ماہرین نے سب کو چونکا دیا۔
 ماہرین کے مطابق جنگیں اسلحے کی بجائے اب، کی بورڈ ،کمپیوٹرکوڈز اورسکرینوں تک جا پہنچی ہیں، جس نے اہم ترین سوال کو جنم دیا ہے کہ کیا مستقبل کی جنگیں واقعی سکرینوں پر لڑی جائیں گی؟کیونکہ حالیہ نصف صدی کی جدید احتراعات و ایجادات، انسان کو گولہ بارود سے میزائل اور مہلک بموں ،حتیٰ کہ ایٹم بم تک لے آئیں اور اب جنگیں اس سے بھی آگے بڑھ کر کی بورڈ ، کمپیوٹر کوڈز اور سکرینوں تک پہنچ چکی ہیں، جسے ہم سائبر وار فیئر کہتے ہیں۔یہ ایک ایسا خاموش، مگر طاقتور ہتھیار بن چکا، جو بغیر گولی چلائے کسی ملک کے پورے نظام کو مفلوج کر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سائبر حملے نا صرف معلوماتی برتری دیتے ہیں، بلکہ عوامی رائے، معیشت اور قومی سلامتی پر بھی فوری اثر ڈالتے ہیں۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ آنیوالے وقت میں طاقت کا اصل معیار میزائل نہیں ،بلکہ ماؤس اور مانیٹر ہوں گے، کیونکہ دفاعی تنصیبات ہوں، بینکاری نظام ہو یا میڈیا نیٹ ورک، سب کچھ ڈیجیٹل دنیا سے جڑا ہوا ہےاور یہی اسے ہدف بھی بناتا ہے۔دنیا کی بڑی طاقتیں باقاعدہ سائبر کمانڈز قائم کر چکی ہیں، جن میں یونائیٹڈ سٹیٹ سائبر کمانڈ بھی شامل ہے، جو اس محاذ کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔
اس کا ایک اور ثبوت حالیہ دنوں میں پاکستان سمیت انڈیا اور اسرائیل کے بعض میڈیا چینلز کی ہیکنگ کے واقعات ہیں، جس کے بعد یہ سوال مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ کیا مستقبل کی جنگیں واقعی سکرینوں پر لڑی جائیں گی؟

Leave a reply