ہم آپ کی خودمختاری کااحترام کرتےہیں،ایرانی صدرکاپڑوسی ممالک کےنام پیغام

0
6

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نےپڑوسی ممالک کےسربراہان کےنام پیغام میں کہاہےکہ ہم آپ کی خودمختاری کااحترام کرتےہیں۔
تفصیلات کےمطابق امریکااوراسرائیل کےایران پرحملہ کےبعدمشرق وسطیٰ اورخلیجی ممالک حالت جنگ میں ہیں،جہاں پرایران امریکاکےمختلف اڈوں اورابمسیزپرجوابی حملےکررہاہے۔
ایران کےصدرمسعودپزشکیان نےپڑوسی ممالک کےسربراہان کےنام پیغام جاری کیاجس میں اُن کاکہناتھاکہ ہماری جانب سے سفارتکاری کےذریعےمسلسل جنگ سےگریزکی کوشش کی گئی مگر صیہونی امریکی فوج کی جارحیت نے ہمارے پاس اپنے دفاع کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہيں چھوڑا۔
اُنہوں نےپڑوسی ممالک کےسربراہان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کی خودمختاری کامکمل احترام کرتےہیں،اورہم یہ بھی جانتےہیں کہ خطےمیں مکمل  امن و استحکام کےلئے یہاں کی ریاستوں کی مجموعی کوششوں سے ہی حاصل کیا جاسکتاہے۔

Leave a reply