وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعلیٰ مریم نوازنےپنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس منعقدہواجس میں اہم فیصلےکیےگئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دی،جس کی سربراہی سینئروزیرمریم اورنگزیب کریں گی،کمیٹی11ارکان پرمشتمل ہوگی۔ سیکرٹری فنانس کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔
اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی ڈسٹرکٹ لیول وار اکنامک میپنگ کے ذریعے پوٹینشل کی نشاندہی کرے گی۔ پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی اضلاع میں انڈسٹری کلسٹر بنانے کے لئے سیکٹرز کی ترجیحات کا تعین کرے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی قابل عمل اشاریے اور قلیل المدتی اور وسیع المدتی ٹائم لائن بھی مقرر کرے گی۔ اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی پرائیویٹ سیکٹرز کے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سیکٹر وائز قابل عمل پلان تیار کرے گی۔















