پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

میڈا عشق وی تو میڈا یار وی تو،فوک گلوکار پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے26 برس بیت گئے۔
پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا ، وہ 1926 میں تبووالا نزد سنانواں، کوٹ ادو میں پیدا ہوئے۔سرائیکی وسیب کی پہچان پٹھانے خان نے خواجہ غلام فرید اورشاہ حسین کی کافیوں سمیت بلھے شاہ اور دیگرصوفی شعرا کا کلام گا کر امن و محبت کا پیغام عام کیا۔پٹھانے خان کو زندگی میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت سیکڑوں اعزازات سے نوازا گیا۔
پٹھانے خان کا گایاصوفیانہ کلام میڈا عشق وی تو میڈا یار وی تو۔کی حال سناواں دل دا، کوئی محرم راز نہ ملدا ۔ الف اللہ چنبے دی بوٹی مرشد من وچ لائی ہُو۔ اور غزل ’’اے دوست ذرا اور قریب رگ جاں ہو‘‘آج بھی زبان زد عام ہے۔
پٹھانے خان 74 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد 9 مارچ 2000 کو اپنے مداحوں سے ہمیشہ کیلئے بچھڑ گئے، مگر اپنےصوفیانہ گیتوں کی صورت ان کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔















