پنجاب میں کفایت شعاری پالیسی نافذ،سکول بند،سرکاری تقریبات پرپابندی عائد

0
7

مشرق وسطیٰ میں جنگ کےباعث پیٹرولیم بحران شدیدہونےسےوزیراعلیٰ مریم نوازنےپنجاب میں کفایت شعاری پالیسی نافذکردی،جس کےنتیجے میں تمام سکول بند،سرکاری دفاتر میں’’ورک فرام ہوم‘‘ کا فیصلہ اورسرکاری تقریبات پرپابندی عائدکردی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت پیٹرولیم بحران سےمتعلق اجلاس منعقدہوا،جس میں اہم فیصلے کیےگئے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کیاہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراء کے لئے سرکاری فیول بندکرنےکااعلان کرتےہوئے سرکاری افسران کی گاڑیوں کے لئے پیٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی کردی ۔جبکہ صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کردی ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ناگزیر سیکیورٹی کے لئے صرف ایک گاڑی صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسر کے ہمراہ ہوگی۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سرکاری دفاتر میں’’ورک فرام ہوم‘‘ ہوگاجبکہ صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئےگا ،سکول، کالج اور یونیورسٹیاں 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔سکول اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گے۔شہریوں کی سہولت کے لئے ای بزنس اور’’مریم کی دستک ‘‘کے تحت سروسز جاری رہیں گی ۔سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز منعقد ہوں گی، تاہم سرکاری آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی لگا دی گئی اورہارس اینڈ کیٹل شو کا ثقافتی تہوار بھی ملتوی کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کے لئے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دیا،پی آئی ٹی بی کو پیٹرولیم مصنوعات کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ،ضلعی انتظامیہ، پولیس، پیرا اور دیگر اداروں کے نمائندے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیارکرنے والی ٹیم میں شامل ہوں گے ۔

مریم نوازنےہدایت کی کہ ورک فرام ہوم کے تحت صرف اضافی سپورٹ سٹاف کی آمد و رفت بند کی جارہی ہے، دفاتر میں کام بند نہیں ہوگا۔یہ بھی ہدایت دی کہ نجی سیکٹر کو ورک فرام ہوم، غیر ضروری تقریبات نہ کرنے اور صرف ضروری سٹاف بلانے کی ایڈوائزری ایشو کی جائے،وزیراعلیٰ نےہدایت دی کہ تمام اضلاع میں ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت نگرانی کی جائے، زائد اور ناجائز کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔پنجاب میں اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کی سخت نگرانی کرنےکی ہدایت بھی دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےاپیل کی کہ بحرانی صورتحال کے پیش نظرعوام آؤٹ ڈور فنکشن نہ کریں، وزیراعلیٰ نے عوام سےاپیل کی کہ ہنگامی حالات کے پیش نظر عوام لیٹ نائٹ شاپنگ سے گریز کریں،اوریہ بھی اپیل کی کہ ضروری اشیا کی غیر ضروری خریداری یا ذخیرہ نہ کریں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مشکل ترین بحران میں جرات مندانہ فیصلوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مشکل حالات میں قوم کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، بہادر قومیں مشکل حالات کا اتحاد، صبر اور دانش مندی سے مقابلہ کرتی ہیں۔

Leave a reply