ایران پرحملے،سینٹ کام نے10دن کی تفصیلات جاری کردیں

0
7

ایران پرحملےکی امریکی سینٹ کام نے10دن کی تفصیلات جاری کردیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)کی جاری کردہ تفصیلات کےمطابق 10دنوں میں ایران کے5ہزارسے زائد اہداف کونشانہ بنایا،ایرانی بحریہ کے50سے زائد جہازتباہ یاشدیدنقصان کاشکارہوئے،فوری خطرہ بننے والےمقامات کوترجیحی بنیاد پرنشانہ بنایاجارہاہے،ایران پربی ون ،بی ٹواوربی باون اسٹریٹجک بمبار طیاروں سےحملےکیے،ایف 15،ایف16،ایف18،ایف22، ایف35طیارے حملےکررہےہیں۔
سینٹ کام کی رپورٹ میں کہاگیاکہ اے10اٹیک جیٹس اورای اے18جی الیکٹرانک وارفیئرطیارےبھی استعمال کیے،حملوں میں ایم142ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم استعمال کیے،ایم کیو9ریپرڈرونزاورلوکس ڈرونزسےنگرانی اور حملے جاری ہیں،یو2ڈریگن لیڈی اورآرسی 135جاسوس طیارےآپریشن کاحصہ ہیں،پی8میری ٹائم پیٹرول طیارےسمندری نگرانی میں مصروف ہیں۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ ایران میں نشانہ بنائےگئےاہم اہداف میں کمانڈاینڈکنٹرول سینٹرزشامل ہیں۔پاسداران انقلاب ہیڈکوارٹرز،ایرانی انٹیلی جنس مراکز،فضائی دفاع کونشانہ بنایا،ایران میں بیلسٹک میزائل تنصیبات اورمیزائل سائٹس پرحملےکیے،ایرانی بحریہ کےجہازوں کےساتھ آبدوزوں کوبھی نشانہ بنایا،ایران میں اینٹی شپ میزائل سائٹس ،فوجی مواصلاتی نظام تباہ کردیا،ایران میں بیلسٹک میزائل اورڈرون بنانےوالی تنصیبات پرحملےکیے۔

Leave a reply