پنجاب میں لیپ ٹاپ سکیم فیز 2 کی درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع

0
8

طلبا و طالبات کیلئے لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا سنہری موقع ، پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم فیز 2 کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق اب اہل طلبا 20 مارچ 2026 تک مقررہ آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ آخری تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبا کو پنجاب لیپ ٹاپ سکیم فیز 2 سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔یہ سکیم صوبائی حکومت کی اس کوشش کا حصہ ہے، جس کے تحت طلبا کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کر کے تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
اس پروگرام کے تحت پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں سمیت بعض منتخب نجی جامعات کے طلبا بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔
حکام نے طلبا کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ آخری تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں مکمل کر لیں، تاکہ اس تعلیمی سہولت سے بروقت فائدہ اٹھایا جا سکے۔

Leave a reply