گلوکارعلی ظفر کی رمضان کےدوران نئی پنجابی نعت’’ سوہنا نبیؐ ‘‘ ریلیز

0
8

عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور موسیقار علی ظفر کی رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی پنجابی نعت’’ سوہنا نبی‘‘ریلیزکردی گئی۔
اس نعت کے بول، دھن اور موسیقی حسن بادشاہ نے تیار کی ہے، جبکہ آڈیو کی پروڈکشن خود علی ظفر نے کی ہے۔ نعت کی ویڈیو کی ہدایت کاری، ایڈیٹنگ اور پروڈکشن بھی علی ظفر نے خود انجام دی ہے۔
علی ظفر کے مطابق یہ نعت ایک ایسے وقت میں پیش کی گئی ہے جب دنیا تقسیم اور بے سکونی کا شکار ہے، اور لوگ رحمت و ہمدردی کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے اسے نبی کریم ﷺ کے حضور محبت اور عقیدت کا ایک عاجزانہ اظہار قرار دیا ہے۔

Leave a reply