آپریشن غضب للحق جاری: پاک فوج کی کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کےٹھکانےتباہ

0
6

افغان طالبان کی بلااشتعال کارروائیوں کےجواب میں آپریشن غضب للحق جاری ہے جس کے تحت پاکستان کے شاہینوں نے افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کامیاب فضائی حملے کر دیئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق قندھار میں تراوو دہشت گرد کیمپس کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ، موثر فضائی کارروائیوں کے دوران قندھار میں ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹ اوراس سے ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر بھی تباہ کر دیا گیا۔
سیکیور ٹی ذرائع کاکہناہےکہ پاک افواج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپورجوابی کارروائی کےدوران 4 دہشت گرد ٹھکانوں بشمول فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا، ان حملوں میں افواج نے کابل میں 313 کور کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق پاک فضائیہ نے فضائی حملےکےدوران افغان صوبہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشتگرد کیمپ کو بھی نشانہ بنایا ، آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔

Leave a reply