اب خواب میں بھی اشتہار نظر آئیں گے؟ نئی ٹیکنالوجی کا چرچا

0
10

اب خواب میں بھی اشتہار نظر آئیں گے؟ مائیکرو سافٹ کی نئی ٹیکنالوجی کا چرچا،اگر آپ سمجھتے ہیں کہ دن بھر موبائل اور ٹی وی پر اشتہارات دیکھنے کے بعد رات کو پُر سکون کی نیند سوئیں گے، تو ٹیکنالوجی کی دنیا سے آنیوالی لیکس اب آپ کی نیند اڑا سکتی ہیں، کیونکہ معروف ٹیک کمپنیاں، بشمول مائیکرو سافٹ اور دیگر، ایسی جدید ڈیوائسز اور الگورتھم پر کام کر رہی ہیں ،جو براہِ راست آپ کے خوابوں میں مخصوص برانڈز کے اشتہارات داخل کر سکیں گی۔
یہ تصور بلاشبہ سائنس فکشن فلموں جیسا لگتا ہے، لیکن ماہرینِ اعصاب اور انجینئرز اب اسے حقیقت بنانے کے قریب ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کا مقصد نیند کے مخصوص مراحل (REM Sleep)،یعنی جب انسان خواب دیکھتا ہے، کے دوران دماغی لہروں کو متحرک کرنا ہے۔ ایک چھوٹی سی ڈیوائس یا ہیڈ سیٹ کے ذریعے، صارف کے دماغ میں ہلکی سی برقی لہریں یا صوتی سگنلز بھیجے جائیں گے، جو اسے مخصوص اشیا، جیسے پیزا، نئی گاڑی، یا کسی سوفٹ ڈرنک کے خواب دیکھنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔
اس ٹیکنالوجی کے اعلان نے پوری دنیا میں بحث چھیڑ دی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ انسانی رازداری (Privacy) کی خلاف ورزی ہے۔دنیا میں جہاں پہلے ہی لوگ مہنگائی اور دیگر مسائل سے پریشان ہیں، وہاں یہ خبر حیرت کا باعث ہے اور شاید مستقبل میں سکون کی نیند بھی پریمیم سبسکرپشن کے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔

Leave a reply