پی ایس ایل: حیدرآباد کنگزمین نے مارنس لبوشین کو کپتان مقرر کر دیا

0
9

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل )کی نئی فرنچائز حیدرآباد کنگزمین نے آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کو کپتان مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں شامل ہونے والی ٹیم حیدرآباد کنگزمین نے مارنس لبوشین کو قیادت سونپ دی ہے۔
حیدرآباد کنگزمین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک اینیمیٹڈ ویڈیو کے ذریعے اس تقرری کا اعلان کیا۔
غیر ملکی کپتان مقرر کیے جانے پر شائقین کرکٹ کی جانب سے ٹیم انتظامیہ پر تنقید بھی سامنے آ رہی ہے۔
واضح رہے کہ مارنس لبوشین پی ایس ایل 11 میں کپتان بننے والے تیسرے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔
اس سےقبل کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر اور ملتان سلطانز کی قیادت اسٹیو اسمتھ کوسونپی جاچکی ہے۔

Leave a reply