
مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کےباعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق امریکا،اسرائیل کےتہران پرحملےاورایران کی جانب سےبھرپورجوابی کارروائیوں کےباعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں روزبروزاضافہ دیکھاجارہاہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں6.36فیصداضافہ ہوا جس کےباعث برینٹ خام تیل ،114.20ڈالرفی بیرل کاہوگیا۔
دوسری جانب امریکی ڈبلیوٹی آئی خام تیل کی قیمت میں1.63 فیصداضافہ دیکھا گیاجس کےبعدڈبلیوٹی آئی 97.91ڈالرفی بیرل کاہوگیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سےخام تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ ہوا۔















