علی لاریجانی کی شہادت آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت سے بڑا سانحہ قرار

0
108

برطانوی میڈیا نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت سے بھی بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی ایک بااثر اور تجربہ کار سیاستدان تھے جن کے ایران کے ساتھ ساتھ روس، چین اور دیگر ممالک میں بھی مضبوط روابط اور اثر و رسوخ موجود تھے، اور اسی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔
اخبار نے مزید لکھا کہ لاریجانی کی وفات کو پاسدارانِ انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کے بعد ایران کے لیے سب سے بڑا نقصان تصور کیا جا رہا ہے۔یورپی کونسل برائے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ایلی جیرن مائے کے انٹرویو کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی کوشش ہے کہ جنگ بندی اور ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس موجود سفارتی راستے محدود ہو جائیں۔
ماہر کے مطابق علی لاریجانی وہ اہم شخصیت تھے جو جنگ بندی اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کر سکتے تھے۔

Leave a reply