ہائی آکٹین فیول کی قیمت میں بڑاضافہ:لیوی 300 روپے فی لیٹرکردی گئی

0
20

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں ہائی آکٹین فیول (ایچ او بی سی) پر پٹرولیم لیوی میں نمایاں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق ہائی آکٹین پر لیوی 100 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جس کے بعد اس پر مجموعی لیوی 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل یہ شرح 105 روپے 37 پیسے فی لیٹر تھی۔
اس اضافے کے بعد ملک میں ہائی آکٹین فیول کی نئی قیمت 535 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ اقدام خاص طور پر لگژری گاڑیوں کے صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ عام شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے ریگولر پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی سفر کے کرایوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ماہانہ تقریباً 9 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوگی، جسے عوامی ریلیف کے اقدامات پر خرچ کیا جائے گا۔

Leave a reply