پاکستانی فلم بلھانےریلیزہوتےہی دھوم مچادی، 2 دن میں 2 کروڑ روپے سے زائد کمالیے

0
4

ایکشن، تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور پاکستانی فلم بلھا نےریلیز کے ابتدائی دو دنوں میں 2 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس حاصل کر لیا ہے۔
لیجنڈ اداکار شان شاہد کی فلم’’بلھا‘‘ نے 2 دن میں 2 کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کیا، پہلے دن 25 ہزار سے زائد افراد نے فلم دیکھی۔
یو اے ای میں فلم نے پہلے دن ایک لاکھ 10 ہزار درہم اور دوسرے دن ایک لاکھ 20 ہزار درہم کا بزنس کیا۔
فلم کو عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ’’آگ لگے بستی میں‘‘ جیسی دیگر بڑی فلموں سے ہے۔
اس فلم میں معروف اداکار شان شاہد اور مونا لیزا (سارہ لورین) مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Leave a reply