مشرق وسطیٰ میں کشیدگی :آسٹریلیا کاایرانی شہریوں پرسفری پابندی عائد کرنے کا اعلان

0
9

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کےباعث آسٹریلیا نےایرانی شہریوں پرعارضی سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے ایرانی وزیٹر ویزا ہولڈرز کے آسٹریلیاآنےپرعارضی پابندی عائد کر دی ہے۔
وزیر داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ امیگریشن نظام کی سالمیت برقرار رکھنے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں جاری تنازع کے باعث خدشہ ہے کہ کچھ وزیٹر ویزا ہولڈرز مقررہ مدت پر واپس نہ جا سکیں۔

Leave a reply