انتظارکی گھڑیاں ختم،پی ایس ایل کامیلہ سجنےمیں ایک روزباقی

شا ئقین کرکٹ کےانتظارکی گھڑیاں ختم ہوگئیں،پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )کےگیارہویں ایڈیشن کامیلہ سجنےمیں ایک روزباقی رہ گیا۔
پاکستان سپرلیگ کےگیارہویں ایڈیشن کی ابتداسےپہلے پی ایس ایل کےکپتانوں نےلاہورقذافی اسٹیڈیم میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
لاہورقلندرزکےکپتان شاہین آفریدی کاکہناتھاکہ ہماری کوشش ہے کہ ٹورنامنٹ کو جیتیں اور اچھا کھیل پیش کریں ،پاکستان سپر لیگ سے بہت اچھا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے ،امید ہے کے اس سیزن سے بھی اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔
پشاورزلمی کےکپتان بابراعظم کاکہناتھاکہ شائقین کے بغیر کھیلنا مختلف ہوگا ،اور ہم شائقین کی کمی محسوس کریں گے ، کوشش ہو گی کہ پشاور اس سال لیگ جیتے۔
دوران پریس کانفرنس حیدرآبادکنگزمین کےکپتان مارنس لبوشین کاکہناتھاکہ کوشش ہو گی کہ تمام کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ جلدی گھل مل جائیں ، تاکہ ایک مضبوط ٹیم بن کر کھیلیں ،حیدرآباد کنگز مین ایک نئی ٹیم ہے ، اس سال 6 کی بجائے 8 ٹیمیں ہونگی اور اچھے میچز ہونگے۔
کراچی کنگزکےکپتان ڈیوڈوانرکاکہناتھاکہ کوشش ہو گی کہ پچھلے سال کی نسبت اچھا کھیل پیش کریں، لاہور اور کراچی میں میچز ہونے ہیں تو کنڈیشنز سے واقف ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا ۔
پریس کانفرنس کےدوران راولپنڈی کےکپتان محمدرضوان کاکہناتھاکہ ایک اچھا ٹورنامنٹ ہو گا، اور سب کی کوشش ہے کہ اچھا کھیل پیش کریں ۔
ملتان سلطانزکےکپتان ایشٹن ٹرنرکاکہناتھاکہ پاکستان آکراچھا لگ رہا ہے ، کوشش کریں گے کہ اچھا کھیل پیش کریں ،ملتان کی ٹیم ایک اچھی ٹیم ہے، تمام کھلاڑی اچھے ہیں ۔















