خطےمیں کشیدہ صورتحال :سعودی عرب کاغیرملکیوں کےویزامیعادمیں توسیع کافیصلہ

0
9

خطےمیں کشیدہ صورتحال کےباعث سعودی عرب نےغیرملکیوں کےویزامیعادمیں توسیع کردی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق وہ افراد جن کے ویزوں کی میعاد 25 فروری تک تھی، فیس کی ادائیگی کے بعد 18 اپریل تک ملک میں قیام کر سکتے ہیں۔
سعودی حکام نے بتایا کہ جن کے ویزے 25 فروری کو ختم ہو چکے ہیں، وہ بغیر فیس کے مملکت کے بین الاقوامی راستوں کے ذریعے روانہ ہو سکتے ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عمرہ، ٹرانزٹ اور وزٹ ویزے رکھنے والے افراد 18 اپریل تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Leave a reply