
مہنگائی سےپریشان عوام کیلئے پیٹرول کی قیمت میں بڑےاضافےکی تیاری کرلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں درآمدی لاگت کے مقابلے میں 100 روپے جبکہ ڈیزل میں 200 روپے فی لیٹر سے زائد کا فرق پایا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ نئی قیمتوں کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔















