ایران نے اب تک امریکہ کے 7 طیارے تبادہ کردیے،سی این این

0
7

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران امریکا اپنی فضائیہ کے کم از کم 7 جنگی طیارے کھو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے نشانہ بنائے گئے طیاروں میں ایف 35، ایف 15 ایگل اور ای تھری جاسوس طیارہ شامل ہیں۔حالیہ واقعے میں ایران کی حدود کے اندر ایک امریکی جنگی طیارہ مار گرایا گیا، جس کے بعد ایرانی حکام نے لاپتہ امریکی پائلٹ کی تلاش کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔
ابتدائی طور پر ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے جدید ایف 35 طیارہ تباہ کیا ہے، تاہم بعد میں سامنے آنے والی تصاویر اور ابتدائی شواہد سے یہ ظاہر ہوا کہ گرنے والا طیارہ ایف 15 اسٹرائیک ایگل تھا، جو طویل فاصلے تک بمباری کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں دو افراد کا عملہ ہوتا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق طیارہ گرنے سے قبل دونوں اہلکاروں نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی تھی۔
بعد ازاں امریکی خصوصی فورسز نے ایک اہلکار کو بحفاظت بازیاب کر لیا، جبکہ دوسرا اہلکار تاحال لاپتہ ہے اور اس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Leave a reply