اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبنائےہرمزسےمتعلق قراردادپرآج ووٹنگ متوقع

0
5

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق اہم قرارداد پر آج ووٹنگ متوقع ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق قرارداد میں آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے طاقت کے استعمال کا کوئی ذکر شامل نہیں کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ قرارداد سلامتی کونسل کی موجودہ صدارت کرنے والے ملک بحرین نے تیار کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل پیش کی گئی قرارداد میں طاقت کے استعمال کی شق شامل ہونے پر چین اور روس نے ووٹنگ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی تھی۔نئے مسودے میں آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

Leave a reply