روس کی فراہم کردہ معلومات پرایران کےامریکی اڈوں پرحملے

روسی سیٹلائٹ نےمشرق وسطیٰ میں درجنوں حساس مقامات کی ایران کومعلومات فراہم کی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس ایران کو خفیہ سیٹلائٹ معلومات فراہم کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روسی سیٹلائٹ نے مشرق وسطیٰ میں درجنوں حساس مقامات کی تفصیلی نگرانی کی، جن میں مختلف تنصیبات شامل تھیں۔
ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کے 11 ممالک میں مجموعی طور پر 46 اہم اہداف کی نگرانی کی گئی، جن میں فوجی اڈے، ہوائی اڈے اور آئل فیلڈز شامل ہیں۔
رائٹرز کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان مقامات کی نگرانی کے چند دن بعد انہی اہداف کو ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔















