چین : امتحانات میں نقل کرنے کیلئے سمارٹ چشمے کرائے پر دستیاب

چین میں ان دنوں طلبا کی جانب سے امتحانات میں نقل کیلئےخفیہ کیمروں والی عینک سمارٹ گلاسزکرایے پر لینے کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
فیوچریزیم کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ چینی طلبا امتحانات میں نقل کرنے کیلئے یہ سمارٹ گلاسز سستے داموں کرائے پر لے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق چین کی مشہور سیکنڈ ہینڈ مارکیٹ شیان یو میں ایسے تاجر سرگرم ہیں، جو صرف 40 سے 80 یوآن (تقریباً 1,500 سے 3,000 پاکستانی روپے) روزانہ کے عوض یہ جدید عینکیں کرایے پر فراہم کر رہے ہیں۔یہ سمارٹ چشمے خاص طور پر انگریزی اور ریاضی کے امتحانات میں استعمال ہوتے ہیں۔
ان میں کیمرے، آڈیو فیچرز اور جدید ٹیکنالوجی ہوتی ہے، جو طلباء کو امتحانی سوالات دیکھ کر فوراً جواب مہیا کر دیتی ہے، طلبا ان عینکوں کے ذریعے سوالنامے کو سکین کرتے ہیں، جس کے بعد اے آئی سسٹم فوری طور پر انگریزی اور ریاضی جیسے مشکل مضامین کے جوابات عینک کے اندر لگی چھوٹی سکرین پر ظاہر کر دیتا ہے۔















