ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، چاندی بھی سستی

0
117

مقامی وعالمی سطح پرسونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرکی مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل فی تولہ سونا9500روپےکی کمی ہونےسےفی تولہ سونا4لاکھ94ہزار662روپےکاہوگیا،جبکہ 10 گرام سونا 8,145 روپے کمی سے4لاکھ24ہزار92روپےکاہوگیا۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 95 ڈالر کمی کے بعد 4,723 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
اسی طرح چاندی کی قیمت بھی 300 روپے کمی سے 7,884 روپے فی تولہ ہوگئی۔

Leave a reply