عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھربڑھ گئیں، 3فیصداضافہ ریکارڈ

0
5

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی اور برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 98 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جس کے اثرات کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں اضافہ ہوا اور یہ ایک لاکھ 66 ہزار 518 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
ادھر جنوبی کوریا کا کاسپی انڈیکس 1.61 فیصد گر گیا، جبکہ جاپان کے نکئی اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.53 فیصد کمی دیکھی گئی۔
بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس ڈیڑھ فیصد سے زیادہ نیچے آ گئے۔

Leave a reply