
ایپسوس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر’’شکریہ پاکستان‘‘ کے نام سے ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت کو اہم عنصر قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف ممالک میں پاکستان کے اقدامات کو جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ایپسوس کے مطابق بھارت سمیت متعدد ممالک میں بھی پاکستان کے کردار پر مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، جبکہ ملک کے اندر عوامی سطح پر فخر اور اعتماد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان عالمی سفارتی سطح پر ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھر رہا ہے اور یہ پیش رفت خطے میں توانائی کے بحران کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔















