پاکستان ویمنز ٹیم کی فیفا سیریز میں بڑی جیت: ترکِس اینڈ کیکوس کو آٹھ صفر سےشکست دیدی

0
6

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے فیفا سیریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ترکِس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کو 0-8 سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔
آئیوری کوسٹ کے شہر عابدجان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے آغاز ہی سے حریف پر دباؤ برقرار رکھا اور پہلے ہاف کے اختتام تک چار صفر کی واضح برتری حاصل کرلی۔
قومی ٹیم کی جانب سے پہلے ہاف میں زہمینہ ملک، اقصیٰ مشتاق، لیلیٰ بنارس اور مریم محمود نے گول اسکور کیے۔
دوسرے ہاف میں بھی پاکستان نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور مزید چار گول داغ کر مقابلہ یکطرفہ انداز میں اپنے نام کرلیا۔دوسرے ہاف میں لیلیٰ بنارس اور اقصیٰ مشتاق نے ایک، ایک مزید گول کیا جبکہ نادیہ خان اور اسریٰ خان نے بھی گیند کو جال کی راہ دکھائی۔
یہ فتح پاکستان ویمنز ٹیم کی بین الاقوامی فٹبال میں سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے مالدیپ کے خلاف 0-7 سے فتح حاصل کی تھی۔

Leave a reply