ٹرمپ کی سخت کال کےبعداسرائیل لبنان جنگ بندی مذاکرات کیلئےآمادہ، سی این این

0
108

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی ’’سخت فون کال‘‘ کے بعد اسرائیل لبنان کے ساتھ براہ راست جنگ بندی مذاکرات پر آمادہ ہوا۔
رپورٹس کے مطابق جمعرات کو ہونے والی اس گفتگو کو امریکی اور اسرائیلی ذرائع نے تلخ اور سخت نوعیت کی کال قرار دیا۔ اس کال کے فوراً بعد اسرائیل نے اعلان کیا کہ وہ لبنان کے ساتھ براہ راست جنگ بندی مذاکرات شروع کرے گا۔
ذرائع کے مطابق نیتن یاہو کو یہ احساس ہوا کہ اگر انہوں نے لبنان کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہ کیے تو ٹرمپ خود جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب ایک روز قبل امریکی صدر نے ایران کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، اور امریکی مؤقف کے مطابق اسرائیلی حملوں نے اس معاہدے کو کمزور کیا۔
امریکی اشاعتی ادارے بلومبرگ کے مطابق لبنان کو اچانک جنگ بندی معاہدے میں شامل کیا گیا۔جبکہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو مختصر وقت پہلے آگاہ کیا تھا کہ لبنان کو جنگ بندی معاہدے میں شامل کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply