ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلباو طالبات کیلئے پی ایم ڈی سی کا اہم فیصلہ

0
6

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کرتے ہوئے تمام میڈیکل و ڈینٹل جامعات کو 15 اپریل 2026 تک داخلوں کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔
کونسل کے مطابق خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لیے پاسنگ پرسنٹیج میں 3 فیصد رعایت دی گئی ہے۔اس فیصلے کے تحت ایم بی بی ایس کیلئے پاسنگ مارکس 55 فیصد سے کم کر کے 52 فیصد ،جبکہ بی ڈی ایس کیلئے 50 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد مقرر کر دیے گئے ہیں۔
پی ایم ڈی سی نے ہدایت کی ہے کہ داخلوں کے عمل میں پہلے سے اہل امیدواروں کو ترجیح دی جائے، جبکہ نشستیں خالی رہنے کی صورت میں نئی رعایت کا اطلاق کیا جائے گا۔
اس حوالے سےجاری کردہ نوٹیفکیشن میں نجی میڈیکل اداروں کو مستحق طلبا کیلئے فیسوں میں کمی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
کونسل نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ فیس سے زیادہ وصول کرنیوالے اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply