مذاکرات کےاگلےمرحلےکیلئےفیصلہ ایران کوکرناہے،گینداب تہران کے کورٹ میں ہے ، جے ڈی وینس

0
11

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت رہی اور کئی اہم معاملات پر پیش رفت دیکھنے میں آئی۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ممکنہ طور پر یہ پہلا موقع تھا جب ایرانی اور امریکی حکام کے درمیان اس سطح کی اعلیٰ ملاقات ہوئی، اور شاید ایران کی موجودہ قیادت کے دور میں بھی ایسا پہلی بار ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے اب فیصلہ ایران کو کرنا ہے کہ وہ آگے بڑھنے کے لیے کیا اقدامات کرتا ہے۔
نائب صدر کے مطابق امریکا کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور تمام پالیسی اسی اصول پر مبنی ہے۔آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کو توقع ہے کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو کھولنے کے لیے اقدامات کرے گا، کیونکہ یہ عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم ہے۔

Leave a reply