مشرق وسطیٰ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں،مذاکرات فوری بحال کیے جائیں،انتونیو گوتریس

0
105

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کئی ہفتوں کی تباہی اور بے چینی کے بعد یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے موجودہ تنازع کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ فریقین کے درمیان معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کو دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے۔
انتونیو گوتریس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت آبنائے ہرمز سمیت بحری آمد و رفت کی آزادی کا احترام یقینی بنایا جائے۔

Leave a reply