پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز6وکٹوں سےشکست دیدی

0
4

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو بآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 135 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
قلندرز کی جانب سے حسیب اللہ 33 اور اسامہ میر 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ فخر زمان نے 20، عبداللہ شفیق نے 17 اور سکندر رضا نے 15 رنز اسکور کیے۔
کوئٹہ کی جانب سے جہانداد خان اور عثمان طارق نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے رائلی روسو 60 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ حسن نواز نے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔
پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز 6 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

Leave a reply